صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی 9 مئی کے مقدمے میں ضمانت منظور

بدھ 27 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کی رہنماؤں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی 9 مئی کے مقدمے میں ضمانت میں ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو 2،2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

عدالت میں سماعت کے موقع پر صنم جاوید کی جانب سے شکیل پاشا ایڈووکیٹ پیش ہوئے جبکہ عالیہ حمزہ کی جانب سے نصیر الدین نیئر ایڈووکیٹ نے پیروی کی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔

صنم جاوید اور عالیہ حمزہ پر تھانہ شادمان کو نذر آتش کرنے کا الزام ہے۔

پرسیکیوٹر کی جانب سے ضمانتوں کی مخالفت

اس موقع پر پراسیکیوٹر نے کہاکہ یہ خواتین 9 مئی کو ریاست مخالف سازش کا حصہ ہیں۔ ملزمان نے پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ مل کر جلاؤ گھیراؤ کرایا۔

دوسری جانب ملزمان کے وکیل نے کہاکہ خواتین کو ہر بار ضمانت کے بعد دوسرے کیس میں گرفتار کر لیا جاتا ہے۔ جس مقدمہ میں اب گرفتار کیا اس میں کوئی کردار نہیں ہے۔

وکیل نے کہاکہ عدالتی فیصلوں کے مطابق بھی خواتین کو ضمانت جلد ملنی چاہیے۔

بعدازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی 2،2 لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔

واضح رہے کہ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام پر گرفتار کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’میں رشتہ بچانے کے لیے خاموش رہی‘، رجب بٹ کے طلاق نوٹس پر ایمان فاطمہ بول اٹھیں

‘ایک لیٹر تیل بھی جانے نہیں دیں گے،’ پاسداران انقلاب کی دھمکی پر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید حملوں کا انتباہ

معتکفین کے لیے قرآنِ کریم کی تلاوت کی تربیت، مسجدِ نبویؐ میں خصوصی اقدام

سعودی عرب نے شَیبہ آئل فیلڈ کی جانب بڑھنے والے 9 ڈرونز تباہ کردیے

برطانیہ میں مسلمانوں سے متعلق آدھی خبروں میں تعصب اور منفی رویہ موجود ہونے کا انکشاف

ویڈیو

لاہور میں ملک کی پہلی سمارٹ روڈ روٹ 47 کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟