مخصوص نشستوں پر حلف کا معاملہ: الیکشن کمیشن کا پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا عندیہ

جمعرات 28 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر حلف کے معاملے کو لیت لعل سے کام لینے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پختونخوا حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ  اگر مخصوص  نشستوں  پر حلف نہیں لیا گیا  تو کے پی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کیے جا سکتے ہیں۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات ملتوی کرانے سے متعلق فیصلے میں قرار دیا کہ ووٹ ڈالنےکے حق سے کسی ووٹر کو محروم نہیں کیا جاسکتا۔ الیکشن کمیشن کو  واضح اختیار  حاصل ہےکہ  وہ  درخواست گزاروں سے حلف لینےکے لیے متعلقہ انتظامیہ کو  ہدایت کرے۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق اسپیکر کے پی اسمبلی عدالتی احکامات پر عمل نہیں کرتے تو الیکشن کمیشن، الیکشن ایکٹ کے تحت مخصوص نشستوں پر حلف تک خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن ملتوی کرسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp