آزاد کشمیر: کے ایف سی کے باہر اسرائیل مخالف احتجاج، پتھراؤ سے شیشے توڑ دیے، متعدد گرفتار

ہفتہ 30 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں سینکڑوں مظاہرین اسرائیل مخالف اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ’کے ایف سی‘ برانچ کے باہر جمع ہوئے اور شدید نعرے بازی اور پتھراؤ کیا، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی اور اے ڈی سی سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور غیر انسانی سلوک کے خلاف کشمیر کے شہر میرپور میں احتجاج کے دوران مظاہرین کوٹلی روڈ پر واقع مشہور فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ چین کے ایف سی کے باہر مشتعل ہوگئے۔ مظاہرین عمارت کی کھڑکیاں توڑ کر اندر داخل ہوئے۔ پولیس کے مطابق پتھراؤ کے دوران اے ڈی سی جی یاسر محمود اور پولیس اہلکاروں سمیت مجموعی طور پر 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر موجود مظاہرین کو منتشر کردیا گیا ہے اور 20 مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔

آزادکشمیر پولیس کا مؤقف

آزادکشمیر پولیس نے کے ایف سی پر کیے گئے حملے کے بارے میں فیس بک پر اپنے آفیشل پیج پر بتایا ہے کہ ’آج رات میرپور میں ایک احتجاجی ریلی کے دوران ریلی میں شامل چند شر پسند عناصر کی جانب سے پرائیویٹ املاک پر پتھراؤ کرتے ہوئے نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔‘

پولیس اور انتظامیہ نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے 53 شر پسند عناصر کو گرفتار کرلیا ہے۔ پتھراؤ سے اے ڈی سی جی میرپور سمیت 3 پولیس ملازمین معمولی زخمی ہوئے ہیں۔‘

’آزاد کشمیر جیسے پرامن علاقہ میں توڑ پھوڑ کے ذریعہ کسی کو لا اینڈ آرڈر کی صورت حال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایسے غنڈہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔‘ آزادکشمیر پولیس نے گرفتار شدگان کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہانک کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟