لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر 3 سال کے لیے چیئرمین نادرا تعینات

ہفتہ 30 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نو منتخب وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو 3 سال کے لیے چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے وزارت داخلہ کی سمری منظور کی۔

وفاقی حکومت نے نادرا رولز 2020 میں رول 7 اے شامل کرنے کی منظوری دی ہے، جس کے تحت کسی بھی حاضر سروس افسر کو قومی مفاد میں چیئرمین نادرا تعینات کیا جا سکتا ہے، بشرطیکہ کہ حاضر سروس افسر کا عہدہ گریڈ 21 سے کم نہ ہو۔

یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی نگران دور حکومت میں 2 اکتوبر 2023 کو کی گئی تھی۔ نگران حکومت نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی تاحکم ثانی کی تھی۔

چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کون ہیں؟

لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر ہلال امتیاز (ملٹری) پاکستان آرمی اور اقوام متحدہ مشن میں آئی ٹی سے متعلق تکنیکی ترقی اور انتظام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر پبلک پالیسی اینڈ نیشنل سیکیورٹی مینجمنٹ میں ایم فل ہیں۔ انہوں نے 2010 کے سیلاب کے دوران جی آئی ایس کے شعبہ میں پبلک پالیسی رسپانس پر تحقیقی مقالہ مرتب کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نے جیو گرافک انفارمیشن سسٹمز (جی آئی ایس) اور ریموٹ سینسنگ میں ایم ایس کیا۔ فوٹو میٹری کے ذریعے تیز رفتار جغرافیائی ڈیٹا تخلیق سے متعلق ان کے مقالے پر انہیں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ این ڈی یو واشنگٹن ڈی سی سے نیشنل ریسورس اسٹریٹجی (سی اینڈ آئی ٹی انڈسٹری اینڈ سپلائی چین مینجمنٹ) میں ایم ایس کیا جہاں انہیں ایک ممتاز گریجویٹ قرار دیا گیا۔

اس وقت وہ نسٹ (NUST) اسلام آباد میں ریموٹ سینسنگ میں پی ایچ ڈی کے امیدوار ہیں۔ ان کا تحقیقی مقالہ ریموٹ سینسنگ اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے پلانٹ ڈزیزز کا پتا لگانے سے متعلق ہے۔ آئی ٹی اور جی آئی ایس کے مختلف پہلوﺅں سے متعلق کریڈٹ کے لیے انہیں نے متعدد تحقیقی اشاعتیں کیں۔

آئی ٹی سے متعلق کام کے تجربہ میں ملٹری جیو گرافک انفارمیشن سسٹمز (جی آئی ایس) آفیسر کے طور پر یو این ایم ایس میں خدمات انجام شامل ہیں۔ 2010 کے سیلاب کے دوران سیلاب سے بحالی کے لیے جی آئی ایس ایپلی کیشن کی تیاری میں ان کی وسیع پیمانے پر خدمات موجود ہیں۔

میجر جنرل کی حیثیت سے وہ ڈی جی کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن، کمپیوٹرز اینڈ انٹیلی جنس (C41) ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہے جو آئی ٹی کے مکمل انتظام کی ذمہ دار ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کے بعد وہ انسپکٹر جنرل کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی کے ساتھ ساتھ کمانڈر پاکستان آرمی سائبر کمانڈ بھی رہ چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

راولپنڈی: اب بغیر ہیمٹ سفر کرنے والے بائیکرز کا چالان نہیں ہوگا

برطانوی عدالت نے عدیل راجا کے دعوے مسترد کردیے، پروفیشنل جھوٹا قرار

امریکا عالمی انسانی حقوق پامال کر رہا ہے، ایران کے ساتھ پاکستان بھی متاثر ہو سکتا ہے، حافظ نعیم الرحمان

بلھے شاہ ایکسپریس کی 28 مئی سے بحالی کا اعلان

سرکاری ملازمیں ہر صبح 40 منٹ دفتر میں گزاریں، بنگلہ دیش میں ملازمین کو ہدایت

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

پاکستان کی طالبان مخالف پالیسی، امر اللہ صالح بھی تعریف پر مجبور

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے