گوجرانوالہ: 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 51 ملزمان کو 5،5 سال قید کی سزا

ہفتہ 30 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث 51 ملزمان کو 5،5 سال قید کی سزا سنا دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کی جج نتاشہ نسیم نے گوجرانوالہ سینٹرل جیل میں کیس کی سماعت کی، جبکہ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو سابق وزیراعظم عمران خان کو القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا تو پی ٹی آئی کی جانب سے پرتشدد احتجاج کیا گیا تھا۔

اس موقع پر ملک کی اہم تنصیبات اور شہدا کی یادگاروں کو بھی نشانہ بنایا گیا جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لیا تھا۔

سانحہ 9 مئی میں ملوث ملزمان کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ جو ملزمان فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث ہیں ان کے کیسز فوجی عدالتوں میں چلیں گے، جبکہ دیگر کو انسداد دہشتگردی کی عدالتوں سے سزائیں دلوائی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp