کراچی: گینگ وار کمانڈر فیصل ملا نے سنسنی خیز انکشافات کردیے

ہفتہ 30 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کی ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے ہاتھوں گرفتار گینگ وار کمانڈر فیصل ملا نے اہم انکشافات کردیے۔

ملزم فیصل ملا کی جانب سے اہم انکشافات پر مبنی ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا۔

فیصل ملا نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ وسیع اللہ لاکھو اور ایاز زہری کے مرکزی کمانڈر ہیں۔

بیان میں فیصل ملا نے کہاکہ وسیع اللہ لاکھو اور ریاض زہری کے حکم پر میں نے دہشتگردی کی وارداتیں کیں۔ کاغذی بازار میں وسیع اللہ لاکھو کے حکم پر کریکر حملہ اور فائرنگ کرکے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلایا۔

ملزم نے کہاکہ میں نے میٹھادر میں چائے پتی والے کی دوکان پر فائرنگ کرکے بھتہ وصولی کی، جبکہ کھارادر میں فائرنگ کرکے شہریوں کو قتل اور زخمی کیا۔

انہوں نے بتایا کہ فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ کے احکامات وسیع اللہ اور ایاز زہری نے دیے۔ اورنگی ٹاؤن کی مسجد کے ایک مولانا کی تصویر وسیع نے بیرون ملک سے بھیجی جس کے بعد میں نے ریکی کرکے انہیں اپنے شوٹرز سے قتل کروایا۔

ٹارگٹ کلنگ کے لیے ملزم نے کتنی رقم لی؟

ملزم نے بیان میں مزید بتایا کہ ٹارگٹ کلنگ کی واردات کے لیے 7 لاکھ روپے ایاز زہری نے دیے، جن میں سے 5 لاکھ روپے شوٹرز کو دیے جبکہ 2 لاکھ روپے خود رکھے۔

بیان کے مطابق ملزم نے نورانی کباب کے قریب ساجد بانڈ نامی بکی کے بنگلے پر فائرنگ کرکے اس سے بھتہ وصولی کی جبکہ بولٹن مارکیٹ کے قریب دستی بم حملہ اور فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلایا۔

فیصل ملا نے بتایا کہ اس نے گلزار ہجری کے علاقے میں قائم شراب اسٹور پر فائرنگ کرکے بھی بھتہ وصول کیا، جبکہ کھارادر میں اقبال ادا نامی بلڈر کے پلاٹ پر کریکر حملہ کرکے اس سے بھی بھتہ وصولی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp