شاہین آفریدی کو کپتانی سے ہٹائے جانے پر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا

اتوار 31 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی کپتانی سے ہٹانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں شاہد آفریدی نے کہاکہ میں سلیکشن کمیٹی میں موجود بہت تجربہ کار کرکٹرز کے فیصلے سے حیران ہوں۔

انہوں نے کہاکہ اگر تبدیلی ضروری ہی تھی اس کے لیے محمد رضوان بہترین انتخاب تھا۔

شاہد آفریدی نے کہاکہ اب جبکہ قومی ٹیم کے کپتان کا فیصلہ کو چکا ہے تو میں بابر اعظم کی مکمل حمایت کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار پھر ایک روزہ کرکٹ اور ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقرر کردیا ہے۔

بابر اعظم کو ورلڈ کپ 2023 میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp