جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی مقبولیت میں کمی کے اسباب پر غور کریں گے، رجب طیب اردوان

پیر 1 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں جمہوریت کی فتح ہوئی ہے۔

گزشتہ روز ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد اپنے خطاب میں رجب طیب اردوان نے کہاکہ یقیناً جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی ہے، اب ہم اس کے اسباب پر تفصیلی غور کریں گے۔

صدر ترکیہ نے کہاکہ قوم انتخابات میں اپنے بیلٹ کے ذریعے ہی اپنا فیصلہ سیاستدانوں تک پہنچاتی ہے۔ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ترک قوم نے اپنا پیغام سیاستدانوں تک پہنچایا۔

انہوں نے ملک و قوم کو بلدیاتی انتخابات کے نتائج کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ہم جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی مقبولیت میں کمی کا تعین کرتے ہوئے اصلاح کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔

واضح رہے کہ ترکیہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتیجے میں اپوزیشن نے اکثریت حاصل کرلی ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ رجب طیب اردوان گزشتہ برس مئی میں ہونے والے انتخابات میں کامیابی کے بعد صدر منتخب ہوئے تھے اور 3 جون کو عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

رجب طیب اردوان اس وقت تیسری مدت کے لیے ترکیہ کے صدر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp