دبئی پراپرٹی لیکس: سیاستدانوں کی اپنی جائیدادوں سے متعلق وضاحتیں

منگل 14 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دبئی پراپرٹی لیکس میں پاکستان کی اہم شخصیات کے نام سامنے آنے کے بعد وضاحتیں آنا شروع ہوگئیں۔

واضح رہے کہ دبئی میں غیرملکیوں کی 400 ارب ڈالرز سے زیادہ کی جائیدادیں سامنے آگئی ہیں۔ جن میں پاکستانیوں نے بھی 11 ارب ڈالرز سے زیادہ کی جائیدادیں خریدی ہوئی ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کے تینوں بچے، سابق صدر جنرل پرویز مشرف اور سابق وزیراعظم شوکت عزیز بھی جائیدادیں خریدنے والوں میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز سمیت دیگر کئی اہم شخصیات کے نام بھی پراپرٹی لیکس میں شامل ہیں۔

بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کی جائیدادیں ڈیکلیئرڈ ہیں، ترجمان

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کی جائیدادیں اثاثوں میں ڈیکلیئرڈ ہیں، بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد دبئی کی جائیدادیں ان کو ملی ہیں۔

اہلیہ کے نام پر جائیداد گوشواروں میں ظاہر کی ہے، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ اہلیہ کے نام پر دبئی میں جائیداد ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کی ہوئی ہے، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے بھی اسے ظاہر کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایک برس قبل یہ جائیداد میں نے فروخت کردی تھی جس کے بعد چند ہفتے قبل ایک اور پراپرٹی خریدی ہے۔

دبئی اپارٹمنٹ ایف بی آر اور الیکشن کمیشن میں ظاہر کیا ہے، شیر افضل مروت

پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے کہاکہ میں دبئی میں ایک اپارٹمنٹ کا مالک ہوں جو ایف بی آر اور الیکشن کمیشن میں 6 سال سے ڈیکلیئرڈ ہے۔

انہوں نے کہاکہ میری بیرون ملک پراپرٹی کی تصدیق ایف بی آر اور الیکشن کمیشن سے کی جا سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم