الیکشن کمیشن نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

منگل 2 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کی کامیابی کا نوٹفکیشن معطل کرتے ہوئے ان کے انتخابی حلقے کے درجن بھر پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ہے۔

الیکشن کمیشن میں پی بی 51 چمن کے الیکشن نتائج کیخلاف امیدوار اباسین اچکزئی اور اصغر اچکزئی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، کمیشن نے درخواست مںظور کرتے ہوئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے صوبائی حلقہ پی بی 51 چمن کے 12 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ہے، جہاں سے بلوچستان اسمبلی کے بلامقابلہ منتخب ہونیوالے اسپیکر عبدالخالق اچکزئی حالیہ عام انتخابات میں کامیاب قرار دیے گئے تھے۔

Order ECP PB-51 by Ghulam Mustafa hashmi on Scribd

الیکشن کمیشن نے صوبائی حلقہ پی بی 51 کے 12 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا حکم اسی حلقے سے 2 امیدوار اباسین اچکزئی اور اصغر اچکزئی کی درخواستوں پر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp