آن لائن ٹیکسی سروس UBER کا کرایہ 7 کروڑ روپے سے زائد، مسافر کے ہوش اڑ گئے

منگل 2 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے شہر نوائیڈا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے آن لائن ’اوبر‘ رکشے کا کروڑوں روپے کا کرایہ دیکھ ہوش اڑ گئے۔

رپورٹ کے مطابق دیپک ٹینگوریا نامی شخص  نے اُبر انڈیا ایپلیکیشن کے ذریعے ایک رکشہ سواری بک کرائی جس کا کرایہ صرف 62 روپے تھا۔ دیپک ٹینگوریا جب اپنی منزل پر پہنچا تو اس کے اوسان خطا ہوگئے جب اس نے رکشے کا کرایہ 62 کے بجائے 7 کروڑ روپے سے زیادہ دیکھا۔

اس حیران کن واقعہ کو مسٹر دیپک کے قریبی دوست آشیش مشرا  نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کیا، ویڈیو کلپ میں مسٹر دیپک کو موصول ہونے والے بھاری بل پر بات کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  دیپک اپنے موبائل فون پر موصول ہونے والی رقم دکھاتے ہیں اور 62 کے بجائے 7 کروڑ روپے پر گفتگو کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

اس گفتگو کے دوران دیپک کا دوست انہیں مزاحیہ انداز میں کہتا ہے کہ  اگر آپ نے چندریان بھی بک کیا ہوتا، تو اس سواری پر بھی آپ کا اتنا خرچہ نہ آتا۔

واضح رہے کہ دیپک اور ان کے دوست کی جانب سے مذکورہ ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے فوراً بعد اُبرانڈیا کسٹمر سپورٹ کے آفیشل ایکس پیج کی جانب سے معافی نامہ جاری کیا گیا  اور دعویٰ کیا کہ وہ اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp