’ہم ہاردک پانڈے سے نفرت کرتے رہیں گے چاہے کچھ بھی ہو‘ ممبئی انڈینز کے کپتان کو مداحوں کی تنقید کا سامنا

منگل 2 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایسا لگتا ہے کہ ہاردک پانڈیا مبئی انڈینز کے کپتان بن کر مشکل میں آگئے ہیں کیونکہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے اس سیزن کے آغاز سے ہی انہیں شائقین کی جانب سے شدید غصے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ معاملہ یہ ہے یہ جب سے انہوں نے روہت شرما کی جگہ ممبئی انڈینز کی کپتانی سنبھالی ہے ٹیم کو کافی مشکلات کا سامنا ہے اور ان کی ٹیم کو مسلسل 3 شکستوں کا سامنا کرنا پڑا جن میں سے حالیہ شکست پیر کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ہوئی۔

اس سے پہلے کھیلے جانے والے دونوں ہی میچوں میں ہاردیک پانڈیا کو شائقین کی جانب سے شدید طنز کا سامنا تھا یہی وجہ ہے کہ راجستھان رائلز کے خلاف ٹاس کے موقعے پر کمنٹیٹر سنجے منجریکر مداحوں کو کہنے پر مجبور ہوگئے ’اچھا سلوک کا مظاہرہ کریں۔‘

 صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں، جنید خان لکھتے ہیں کہ اس ویڈیو کو دیکھ کر آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ہاردک پانڈیا کس قدر دباؤ میں ہیں اور ممبئی انڈینز کے مداح اس وقت ان کے کتنے مخالف ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ اچھے سلوک کا مظاہرہ کس لیے کریں؟ ہم ہاردک پانڈیا سے نفرت کرتے رہیں گے چاہے کچھ بھی ہو۔

ایک صارف نے کمنٹیٹر سنجے منجریکر کے مداحوں کو اچھا برتاؤ کرنے پر ویڈیو شیئر کی جس میں شائقین روہت شرما کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ نہ ہم رکیں گے اور نہ ہی معاف کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp