الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی

منگل 2 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سمیت چاروں صوبائی اسمبلی کی مجموعی طور پر 23 نشستوں پر 21 اپریل کو ضمنی انتخاب کی تیاریوں کو حتمی شکل دیتے ہوئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6، صوبائی اسمبلی  پنجاب کی 12، خیبر پختونخوا اسمبلی کی 2، صوبائی اسمبلی سندھ کی 1 اور بلوچستان اسمبلی کی 2 نشستوں پرضمنی انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن شیڈول کا نوٹیفکیشن 13 مارچ 2024 کو جاری کیا تھا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ان ضمنی انتخابات میں کل 239 امیدواران  حصہ لے رہے ہیں، جن میں  قومی اسمبلی  کی نشستوں کے لیے 50 امیدوار مد مقابل ہیں جبکہ این اے 207 پر آصفہ بھٹو زرداری بلا مقابلہ کامیاب ہوچکی ہیں۔

اسی طرح صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کی خالی نشستوں  پر 23 امیدوار ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں، پنجاب  میں 154 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 80 دادو پر امیدوار زبیر احمد جونیجو بلا مقابلہ  کامیاب ہوچکے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بلوچستان اسمبلی کی خالی  نشستوں پر 12 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، ضمنی انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن نے ضروری سامان صوبائی الیکشن کمشنروں کو فراہم کردیا ہے۔

’ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز الیکشن شیڈول  کے مطابق اپنا کام مکمل کر رہے ہی، ریٹرننگ افسروں کی جانب سے امیدواروں کی حتمی فہرستوں کی اشاعت  کے ساتھ ہی بیلٹ پیپروں کی چھپائی کا آغاز کیا جا رہا ہے تاکہ بیلٹ پیپروں کی بروقت ترسیل یقینی بنائی جاسکے۔‘

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات  کے پُر امن انعقاد کے ضمن میں الیکشن کمیشن حکام ورزارت داخلہ، دفاع اور قانون نافذ کرنیوالے صوبائی اداروں سے رابطے میں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

ویڈیو

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی