وزارت تجارت کے لیے آئندہ 5برس میں برآمدات دُگنی کرنے کا ٹاسک

منگل 2 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آئندہ 5 سالوں میں ملکی برآمدات دگُنا کرنے کے لیے لائحہ عمل بنانے، ای کامرس شعبے میں برآمد کنندگان کو سہولیات فراہم کرنے اور وزارت تجارت کو ’میڈ اِن پاکستان‘برانڈ برآمد کرنے والوں کے مسائل کے فوری حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت برآمدی شعبے کی ترقی پر اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا جام کمال خان، رانا تنویر حسین، ای-کامرس شعبے کے نامور برآمد کنندہ انٹرپرینیور ز بشمول یوٹوپیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جبران نیاز، ذیشان شاہ، سلمان احمد اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کو پاکستان میں برآمدی شعبے کی ترقی کے لیے تجاویز پیش کی گئیں۔ وزیر اعظم کو برآمدی شعبے کی سہولت کے لیے سفارشات اور برآمدات کو فروغ دینے کے لیے لائحہ عمل پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے وزارت تجارت کو تمام اسٹیک ہولڈرز اور انٹرپرینیورز سے مشاورت کے بعد ملکی برآمدات کو آئندہ 5 برس میں دگُنا کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے ای کامرس شعبے میں برآمد کنندگان کو سہولیات فراہم کرنے اور وزارت تجارت کو ’میڈ اِن پاکستان‘ برانڈ برآمد کرنے والوں کے مسائل کے فوری حل کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے برآمدی شعبے کی مکمل استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آئی ٹی، گھریلو استعمال کی مصنوعات، ٹیکسٹائل اور منفرد شعبوں کی برآمدات کے فروغ کے لیے شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایسی برآمدات جو عالمی ویلیو چینز کا حصہ ہوں ان کی صنعت کی ترقی کی حوصلہ افزائی کے لیے سفارشات مرتب کرکے پیش کی جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کا چھپ کر علاج کروانا قابل قبول نہیں، علیمہ خان پھٹ پڑیں

ایران میں ڈالر کی کمی پیدا کر کے ریال کو گرا دیا گیا، امریکی وزیر خزانہ کا اعتراف

راجن پور اور کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں کا صفایا، 500 سے زائد مجرموں نے ہتھیار ڈال دیے، مریم نواز

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی صحت کے معاملے پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دوں گا، سہیل آفریدی نے واضح کردیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟