چاہت فتح علی خان کا پرائیڈ آف پرفارمنس پلان

منگل 2 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی سوشل میڈیا کی دنیا مین اسٹریم میڈیا میں کئی نئے نام لے کر آئی ہے جن میں سے ایک نام گلوکار اور انٹرٹینر چاہت فتح علی خان کا بھی ہے۔

ان کا اصل نام کاشف رانا ہے جسے انہوں نے تبدیل کر کے اس وقت چاہت فتح علی خان رکھ لیا تھا جب انہوں نے 8 سال قبل اپنے گلوکاری کیرئیر کا آغاز کیا اور پھر اپنے تئیں انہوں نے تہلکہ مچادیا۔

اب چاہے کوئی انہیں پسند نہ بھی کرے وہ اپنے فن کا جادو بکھیر رہے ہیں۔

23 مارچ کو ہی بہت سے لوگوں کو نیشنل ایوارڈ دیا گیا اور گلوکار راحت فتح علی خان کو بھی ’دم کے پانی‘ والے تنازعے پر تنقید کے باوجود ایک ایوارڈ مل گیا۔

وہ احمد علی بٹ کے شو میں مہمان تھے اور ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس بھی ملے گا تو اس پر چاہت نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اگلے سال ایک مل جائے گا اور انہیں امید ہے کہ اگلی بار انہیں مدعو کیا جائے گا۔

چاہت فتح علی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ خواہ آپ بے سرے ہی کیوں نہ ہوں آپ گلوکار بن سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بس صرف پرعزم ہونے اور لوگوں کا دل بہلانے کی ضرورت ہے کوئی بھی گلوکار بن سکتا ہے۔ لگتا ہے یہ وہ مشورہ ہے جس پر چاہت فتح علی نے خود بھی عمل کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp