تحریک انصاف اور دیگر اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف متحرک، اہم اجلاس منعقد

بدھ 3 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

‏پی ٹی آئی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، بی این پی مینگل، جماعت اسلامی، سنی اتحاد کونسل اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے ایک مشترکہ اجلاس میں شرکت کی اور 13 نکات پر اتفاق کرلیا۔

اجلاس میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، علامہ راجا ناصر عباس، اختر مینگل، محمود اچکزئی اور دیگر شامل تھے۔

‏اپوزیشن جماعتوں نے عمران خان سمیت سیاسی کارکنوں کی غیر مشروط رہائی کے مطالبے کے علاوہ 8 فروری کے انتخابی نتائج مسترد کردیے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ ایسی انتخابی اصلاحات کی جائیں جن میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہ ہو۔

اپوزیشن جماعتوں نے عدلیہ کی آزادی اور سویلین اداروں کی بالادستی پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت نے جمہوریت اور سیاست کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں نے آئین کی بحالی اور صاف شفاف انتخابات کے بعد جمہوریت کی بحالی پر اتفاق کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملک میں فی الفور نئے صاف شفاف اور منصفانہ انتخابات کرائے جائیں۔

اجلاس میں شریک تمام جماعتوں نے آئین کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کا عزم بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp