گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ : لاڑکانہ کے امیر علی، اہلیہ اور 7 بچوں کی انوکھی تاریخ پیدائش

جمعہ 17 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والا خاندان اپنی منفرد شناخت کے باعث گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بن گیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرکے تاریخ رقم کرنے والے خاندان کے تمام 9 افراد کی سالگرہ ایک ہی دن یکم اگست کو ہوتی ہے۔

لاڑکانہ صدیقی کالونی کے رہائشی امیر علی منگی ان کی اہلیہ اور 7 بچوں کی تاریخ پیدائش یکم اگست ہے۔ بچوں میں 3 بیٹیاں اور 4 بیٹے شامل ہیں۔ ان کے 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں بھی جڑواں ہیں جو یکم اگست کو پیدا ہوئیں۔

امیر آزاد منگی یکم اگست 1968 میں پیدا ہوئے۔ ان کی بیوی اسی روز 1973 میں۔ ان کی پہلی بیٹی سندھو 1992 میں۔ جڑواں بیٹیاں سسی اور سپنا 1998 میں۔ پہلا بیٹا عامر 2001 میں۔ دوسرا بیٹا امبر 2002 میں اور جڑواں لڑکے امر اور احمر یکم اگست 2003 میں پیدا ہوئے۔

امیر علی منگی کی شادی کی سالگرہ بھی یکم اگست ہے۔ یہ پورے خاندان کے لیے ایک خاص دن بن چکا ہے۔ امیر علی منگی کتاب بینی اور مصوری میں خاصی دلچسپی رکھتے ہیں۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے دسمبر 2020 میں منگی خاندان کو بتایا کہ ان کے دعوے کی تصدیق مکمل ہو چکی ہے۔ مارچ 2021 میں اس پر کارروائی کے بعد جولائی 2021 میں انہیں باقاعدہ سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ ایک خاندان کے کئی افراد کے ایک ہی تاریخ میں پیدا ہونے کا عالمی ریکارڈ پانچ افراد پر مشتمل امریکی خاندان (کیرولین اور رالف کمنز) کے پاس تھا جو 1966 سے گنیز ورلڈ ریکارڈ تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا ہنگامی دورہ

افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے