گلگت سے لاپتا فلک نور بازیاب، عدالت نے دارالامان بھیج دیا

جمعرات 4 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت پولیس نے مبینہ طور پراغوا ہونیوالی کم عمر لڑکی فلک نور کو بازیاب کرکے گلگت کی ضلعی عدالت میں پیش کردیا جہاں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 164 کے تحت فلک نور کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد اسے دارالامان منتقل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ڈھائی ماہ قبل مبینہ طورپر اغوا ہونے والی گلگت کے علاقے دنیور کی رہائشی فلک نور کو پولیس نے بالآخر سول سوسائٹی کے مسلسل احتجاج کے بعد آج بازیاب کرلیا اور بعد ازاں سیشن کورٹ کے جج منہاس علی راجا کی عدالت میں پیش کرکے 164 کا بیان ریکارڈ کروایا ہے۔

ڈھائی ماہ قبل مبینہ طورپر اغوا ہونے والی گلگت کے علاقے دنیور کی رہائشی فلک نور کو پولیس نے بالآخر سول سوسائٹی کے مسلسل احتجاج کے بعد آج بازیاب کرلیا اور بعد ازاں سیشن کورٹ کے جج منہاس علی راجا کی عدالت میں پیش کرکے 164 کا بیان ریکارڈ کروایا ہے۔

اپنے بیان میں فلک نور کا کہنا تھا کہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیا تھا اور وہ اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کر گئی تھی، فرید سے شادی اپنی پسند سے کی ہے، فلک نور نے عدالت سے اپنے شوہر کے ساتھ واپس جانے کی درخواست کی ہے۔

سیشن کورٹ نے بازیاب فلک نور کو دارالامان منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ فلک نور سے 2 روز تک کوئی بھی ملاقات نہیں کرے گا، 6 اپریل کو اسے چیف کورٹ گلگت بلتستان میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دنیور پولیس اسٹیشن میں فلک نور کے والد سخی احمد جان نے اغواء کا مقدمہ درج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ 13 سالہ فلک نور کو 18 جنوری کو گلگت سلطان آباد سے مبینہ طور پر اغوا کرنے کے بعد مانسہرہ لے جاکر زبردستی شادی کردی گئی ہے۔

2 اپریل کو چیف کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جسٹس علی بیگ اور جسٹس جہانزیب خان پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے گلگت پولیس کو فلک نور بازیاب کرکے 6 اپریل کو ان کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ڈھائی ماہ بعد لڑکی کو بازیاب کرلیا ہے۔

6 اپریل کو چیف کورٹ میں فلک نور کی پیشی کے بعد اس کے مبینہ اغوا اور کم عمری میں نکاح سے متعلق فیصلہ متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہ پیما ثمینہ بیگ جنوبی قطب تک اسکینگ کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئیں

یہ واقعہ قوم کے ضمیر پر دائمی زخم ہے، سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی 11ویں برسی پر پی ٹی آئی کا پیغام

یورپی یونین کا بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات کے لیے آبزرویٹری مشن بھیجنے کا اعلان

سابق آسٹریلوی وزیراعظم کا نیتن یاہو کو ملکی سیاست میں مداخلت سے باز رہنے کا مشورہ

سڈنی حملہ آوروں نے نہتے لوگوں کو کیسے نشانا بنایا؟ عینی شاہدین نے تفصیلات بتا دیں

ویڈیو

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے خاتون کا حجاب کھینچنے کا واقعہ، پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

نقاب مسلمان خاتون نہیں بھارتی سیکولر ازم کے چہرے سے اترا ہے، مولانا عبدالوحید

کالم / تجزیہ

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں

سقوط ڈھاکہ: جاوید ہاشمی جھوٹ بول رہے ہیں

اگلی بار۔ ثاقب نثار