پاکستان ریلویز نے عید پر خصوصی ٹرین آپریشن کے لیے اقدامات مکمل کر لیے

جمعرات 4 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ریلویز نے 5 اپریل کو واجب الادا تنخواہیں ایک روز قبل ہی بینکوں میں بھیج دی ہیں۔ آج ہی کے روز 15 لاکھ لیٹر ایچ ایس ڈی آئل بھی خریدا گیا ہے۔

پاکستان ریلویز ہیڈ کوارٹرز لاہور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان ریلوے کے پاس عید آپریشن کے لیے درکار تیل موجود ہے اور تیل کے ضمن میں کسی طرح کے بحران کا کوئی امکان نہیں۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او ) ریلوے عامر علی بلوچ کا کہنا ہے کہ مسافروں کی سہولت کے لیے جو 4 مسافر ٹرینیں چلا رہے ہیں ان میں ڈیمانڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے ایکسٹرا کوچز بھی لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پالیسیوں کے تسلسل سے ریلوے کو انتہائی دشوار صورتحال سے باہر نکال لائے ہیں، آئندہ آنے والا ہر دن ریلوے میں بہتری کی نوید لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی ریلوے کے معاشی استحکام کی علامت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp