مسجد بوتیک: ’اب عید پر کوئی کپڑوں سے محروم نہیں رہے گا ‘

جمعہ 5 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں واقع مسجد رحمت اللعالمین تمام مساجد کے لیے ایک مثال بن چکی ہے۔ اس مسجد کے ایسے کئی منفرد منصوبے ہیں جو ہر دیکھنے اور سننے والے کو اس کے کے بارے میں مزید جاننے کے لیے اپنی جانب راغب کرلیتے ہیں۔

مسجد میں موجود ہر سیکشن الگ ہی رنگ میں رنگا ہوا ہے۔ مسجد فارمیسی، کلینک، دسترخوان، راشن اسٹور، شادی ہال اور دیگر منصوبے ایک ہی مسجد کی چھت تلے چل رہے ہیں۔

اسی طرح، اس مسجد کی جانب سے کا ایک نہایت منفرد اور بہترین منصوبہ ’مسجد بوتیک‘ کے نام سے شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد بیواؤں، غریب اور مستحق افراد کے لیے کپڑوں کا انتظام کرنا ہے۔ عید کے موقع پر ایسے تمام افراد جو اتنی حیثیت نہیں رکھتے کہ نئے کپڑے خرید سکیں، وہ یہاں آکر اپنی پسند کے کپڑے بالکل مفت حاصل کرسکتے ہیں۔

اس مسجد بوتیک میں صرف خواتین ہی نہیں بلکہ بچوں اور مردوں کے کپڑے بھی موجود ہیں۔

لوگ مستحق افراد کے لیے خود کپڑے دے کر جاتے ہیں، خطیب مسجد

مسجد کے خطیب ڈاکٹر عبیدالرحمان بشیر کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کو اس لیے بھی شروع کیا گیا کہ خاص طور پر تہواروں یعنی عید اور دیگر تقاریب کے مواقع پر مستحق افراد اور بچے مایوس ہوتے ہیں۔ ’جب وہ دیکھتے ہیں کہ باقی بہت سے لوگ خریداریاں کر رہے ہیں، لیکن انہوں نے اب تک کپڑے نہیں لیے تو ان بچوں کی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ جاتی ہیں۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ مسجد کا یہ منصوبہ اسی لیے شروع کیا گیا کہ کوئی بھی فرد عید کی خوشیوں سے محروم نہ رہے۔ اس لیے یہاں آنے والا ہر شخص اپنی پسند کا لباس لے سکتا ہے، پہلے انہیں تمام کپڑے دکھائے جاتے ہیں، پھر جو انہیں پسند آتا ہے وہ لے جاتے ہیں۔

 ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اس کام میں ان کا ایک روپیہ تک نہیں لگتا۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ ہمیں کپڑے خود دے کر جاتے ہیں، ہمارا صرف اتنا کام ہوتا ہے کہ ان کپڑوں کو سیدھا کریں، بچوں، خواتین اور مردوں کے کپڑوں کو الگ الگ ترتیب دیں اور پھر مستحق افراد تک پہنچائیں، اور یہ ذمہ داری ہم ادا کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟