میثاق معیشت پر 90 فیصد عمل کردیا، اب عدالتی اصلاحات کی طرف جائیں گے، بلاول بھٹو

جمعرات 4 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم نے میثاق معیشت پر 90 فیصد عمل کردیا ہے، اب عدالتی اصلاحات کی طرف جائیں گے۔

چیئرمین پی پی پی نے سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر نوڈیرو میں تقریب سے خطاب کیا ہے۔

مزید پڑھیں

انہوں نے کہاکہ عدالتی اصلاحات کے لیے آئین و قانون میں ضروری ترامیم کی جائیں گی۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ ہم وفاقی حکومت کا حصہ نہیں، اب عدالتی اصلاحات پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت سے مطالبہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ ہم سندھ اور بلوچستان میں عوامی معاشی معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ میں نے وزیراعلیٰ سندھ کو اگلا بجٹ آنے سے پہلے صوبے بھر کا دورہ کرکے کھلی کچہریاں لگانے کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp