برطانوی خاتون فریج اٹھا کر میراتھن دوڑیں گی

جمعہ 5 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیا آپ موٹر سائیکل یا فریج لے کر میراتھن دوڑیں گے؟ اس سال ٹی سی ایس لندن میراتھن 2024 میں 70 سے زائد ریکارڈ ہولڈرز اپنے تخلیقی ملبوسات پہنیں گے اور ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔

ٹی سی ایس لندن میراتھن (21 اپریل کو منعقد ہوگی) میں ریکارڈ توڑنے والے رنرز کو باضابطہ گنیز ورلڈ ریکارڈز ٹائٹل کے ساتھ ستمبر 2024 میں گنیز ورلڈ ریکارڈز 2025 ایڈیشن میں باوقار مقام حاصل ہوگا۔

اس دن آپ ’رائنو بوائے‘ کرس گرین کو ممالیہ جانور کے لباس میں تیز ترین میراتھن کے لیے بھاری گینڈے کے لباس میں دوڑتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں، یا ریان واکلیٹ ڈریگ ریس یوکے اسٹار ’اے ہورا‘ جو چمکدار لباس میں ڈریگ کوئین کا لباس پہن کر تیز ترین میراتھن کی کوشش کر رہے ہیں۔

31 سالہ لورا برڈ اپنی نوعیت کی منفرد رنر ہیں۔ 22 میراتھن مکمل کرنے اور 2020 میں ایسٹ انگلین ایئر ایمبولینس کے لیے 7 ہزار پاؤنڈ جمع کرنے کے بعد، ماحولیاتی کنسلٹنٹ اور مصنفہ نے ٹی سی ایس لندن میراتھن 2024 میں فریج لے جاتے ہوئے حصہ لینے کا علان کیا ہے۔

لورا بچوں کے خیراتی ادارے ’رے آف سن شائن‘ کے لیے آگاہی اجاگر کرنے کے لیے دوڑ رہی ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ ان کے پہلے کبھی نہ دیکھے گئے کارنامے سے لوگوں کو عطیات دینے کی ترغیب ملے گی۔ وہ کہتی ہیں کہ یہ جسمانی طور پر ریکارڈ بنانے کی ایسی کوشش ہے جس کی کوشش پہلے کبھی کسی خاتون نے نہیں کی۔

ٹی سی ایس لندن میراتھن 2023 میں سیم ہیمنڈ نے 57.9 پاؤنڈ (26.3 کلوگرام) وزنی فریج لے کر یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا لیکن تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کوئی خاتون ایسا کارنامہ انجام دینے کی کوشش کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو کابینہ کی تشکیل کیسے ہوگی؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 30 تک پہنچ گئی

مریم نواز کا ایک اور سنگ میل، موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا افتتاح

فرانس چوری شدہ شاہی زیورات کی تلاش میں سرگراں، اب وہ انمول خزانہ کس حال میں ہوگا؟

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے دیوالی پر 1400 ہندو خاندانوں میں تحائف تقسیم

ویڈیو

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟