بہاولپور: لال سُہانرا نیشنل پارک میں درختوں کی بے دریغ کٹائی پر چیف کنزرویٹر سمیت 11 افسران کا تبادلہ

جمعہ 5 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے نیشنل پارکس میں سے ایک لال سُہانرا نیشنل پارک بہاولپور میں درختوں کی بے دریغ کٹائی پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سخت نوٹس لیتے ہوئے گریڈ 20 کے چیف کنزرویٹر سمیت 11 افسران کا تبادلہ کردیا ہے۔

پنجاب حکومت سے جاری بیان کے مطابق گورنر پنجاب نے متعلقہ افسران کے تبادلوں کا احکامات جاری کردیے ہیں۔ سیکریٹری فارسٹ پنجاب کے بعد انسداد کرپشن کی ٹیم بھی تحقیقات کے لیے بہاولپور پہنچ گئی ہے۔

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے 6 درجن سے زائد قیمتی اور نایاب درختوں کی کٹائی کی شکایت اور شواہد ملنے پر کارروائی کے احکامات جاری کیے تھے کہ درختوں کی کٹائی کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی سخت کارروائی ہوگی۔

سینئر وزیر پنجاب نے ہدایت کی تھی کہ درختوں کی اقسام، ان کی تعداد، کب سے درختوں کی غیر قانونی کٹائی جاری تھی،کون کون ملوث ہے، مکمل تحقیقات کی جائیں۔ ملوث افراد کو نوکریوں سے برخاست کرکے سزا دی جائے۔ درختوں کی کٹائی، چوری، جنگلات یا جنگلی حیات کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

بہاولپور میں واقع سہانرا نیشنل پارک کو یونیسکو نے جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے پارک کا درجہ دیا ہوا ہے، یہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے ایک قیمتی ذخیرے کا درجہ رکھتا ہے جو عالمی طور پر تحفظ کی فہرست میں شامل ہیں۔ لال سہانرا پارک دنیا میں اپنی ساخت اور جغرافیے کی وجہ سے منفرد ہے۔ پارک میں صحرا، جنگل، تالاب، نہریں اور مرطوب دلدلی علاقے شامل ہیں جو ایکوسسٹم برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔

قدیم وادی سندھ کی تہذیب کے آثار بھی یہاں موجود ہیں، نایاب جنگلی حیات بھی پائی جاتی ہیں۔ بہاولپور سے 35 کلومیٹر مشرق میں واقع لال سہانرا نیشنل پارک ایک لاکھ 27 ہزار 480 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے۔

گریڈ20 کے چیف کنزرویٹر خالد محمود، گریڈ 19 کے کنزرویٹرز منظور احمد، گریڈ 18 کے ڈویژنل فارسٹ آفسیر ندیم اشرف بھی لاہور تبدیل ہونے والے افسران میں شامل ہیں۔ آر ایف او حماد رضا، ممتاز حسین، محمد سعید اور فارسٹ گارڈز کا بھی لاہور تبادلہ کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان