ایف 9 پارک میں درختوں کی کٹائی پر حکم امتناع برقرار رہے گا، سپریم کورٹ

پیر 18 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں درختوں کی کٹائی پر سوموٹو کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے، جس کے مطابق آئندہ سماعت تک درختوں کی کٹائی پر حکم امتناع برقرار رہے گا۔

سپریم کورٹ نے 4 مارچ کی اپنی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے درالحکومت اسلام آباد میں پیپر ملبیری کے درختوں کے ساتھ دیگر درختوں کا صفایا کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

تحریری حکمنامے کے مطابق سی ڈی اے حکام نے عدالت میں موقف اپنایا کہ پولن الرجی کا باعث بننے والے پیپر ملبری کے درخت کاٹے گئے ہیں تاہم عدالت کے تشکیل کردہ کمیشن کی رپورٹ اور جمع کردہ تصاویر کے مطابق دیگر تمام درخت بھی کاٹ دیے گئے ہیں۔

اس انکشاف کے بعد سپریم کورٹ نے سی ڈی اے کو تاحکم ثانی درختوں کی کٹائی سے روکتے ہوئے اس معاملے پر 2 سابق آئی جی جنگلات کی معاونت لینے کا فیصلہ کیا ہے، آئندہ سماعت تک درختوں کی کٹائی پر حکم امتناع برقرار رہے گا، سابق آئی جی جنگلات محمود ناصر اور غلام قادر کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ کے تحریری حکم نامے کے مطابق سی ڈی اے نے عدالت کو آگاہ کیا کہ متنازع درختوں کی کٹائی کا ٹھیکہ کنٹریکٹر کو دیا گیا تھا جبکہ سی ڈی اے کے پاس اپنے بھی 4500 مالی ہیں، لیکن عدالت کو بتایا گیا سی ڈی اے کے پاس درختوں کی کٹائی کے اوزار موجود نہیں۔

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ سی ڈی اے حکام عدالتی سماعت پر اطمینان بخش جواب نہیں دے سکے، ٹھیکہ صرف پیپر ملبیری کے درخت کاٹنے کا کیوں نہ دیا گیا، جس طرح تمام درختوں کا صفایا کیا گیا اس پر تحفظات ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب