چیف جسٹس پاکستان کے استعفے کے مطالبے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، پاکستان بار کونسل

جمعہ 5 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان بار کونسل نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کے استعفے کا مطالبہ وہی کر رہے ہیں جو عدلیہ میں تقسیم چاہتے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس ہائیکورٹ کے استعفے کے مطالبے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

پاکستان بار کونسل سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر پاکستان بار کونسل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں معاملے پر ایک قرارداد منظور کی گئی ہے۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس ہائیکورٹ کے استعفے کا مطالبہ نامناسب ہے، ایسے مطالبات عدلیہ کی آزادی کو نیچا دکھانے کے مترادف ہیں، ہائیکورٹ ججز کے خط کی مکمل تحقیقات ہونی چاہییں۔

پاکستان بار کونسل نے کہا ہے کہ سوموٹو کیس کا بھی جلد فیصلہ کیا جائے۔ استعفے سے معاملات حل نہیں مزید خراب ہوں گے، استعفے کے مطالبے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp