پی ٹی آئی کا 6 ججز کے خط پر عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے کا مطالبہ

جمعہ 5 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف عدالتی کارروائی میں سست روی، خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کو ملتوی کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو ہوا، جس میں بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف مقدمات کے حوالے سے مفصل بریفنگ  دی گئی۔

 

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف عدالتی کارروائی میں سست روی نہایت افسوسناک قرار دیتے ہوئے ان کی فوری تکمیل اور رہائی کا مطالبہ  کیا۔

خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے التوا کی مذمت

کورکمیٹی کی جانب سے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت  کی گئی اور الیکشن کمیشن کے اقدام، دستور کی کھلی بےحرمتی، وفاق کی وحدت و یکجہتی پر حملہ اور عوام کے ووٹ کے حق کی کھلی پائمالی کی کوشش قرار دی گئی۔

کور کمیٹی کے اجلاس میں نامکمل ایوانوں کے ذریعے جمہوریت کو داغدار کرنے اور الیکشن کمیشن کی مجرمانہ معاونت سے عوام کے ووٹ کے حق کو غیر مؤثر کرنے کی بھی شدید مذمت  کی گئی۔

کورکمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو مشکوک خطوط کے ذریعے ہراساں کرنے کی بھی شدید مذمت  کی گئی ۔

ججز کو ہراساں کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

اجلاس میں ججز کی ہراسگی کے ذمہ داروں کے خلاف عبرتناک کارروائی کی ضرورت پر زور دیا گیا اور کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط پر فل کورٹ تشکیل دینے، عدالتی کارروائی کو براہِ راست نشر کرنے اور عدالتی کنونشن کے انعقاد کے مطالبات کا بھی اعادہ  کیا گیا۔

بلے کے نشان کی بحالی کا مطالبہ

کورکمیٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن اور اس کے قائم کردہ ٹربیونلز سے انتخابی عذرداریوں کو جلد نمٹانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

کورکمیٹی کا الیکشن کمیشن آف پاکستان سے تحریک انصاف کا انتخابی نشان ’بلّا‘ بحال کرنے کا بھی مطالبہ  کیا گیا۔

گرینڈ الائنس کے ذریعے بھرپور عوامی تحریک کی حمایت

کور کمیٹی  کا کہنا ہے کہ  انٹراپارٹی انتخابات کی تمام تر تفصیلات جمع کروائے جانے کے بعد تحریک انصاف کے انتخابی نشان کی عدم بحالی کا کوئی قانونی جواز نہیں ۔

کورکمیٹی کی جانب سے عیدالفطر کے بعد وسیع تر سیاسی اشتراک کے نتیجے میں وجود پذیر ہونے والے گرینڈ الائنس کے ذریعے بھرپور عوامی تحریک کی تائید کی گئی۔

گرینڈ الائنس کےتحت پہلا بڑاعوامی اجتماع 13 اپریل کو بلوچستان کے ضلع پشین میں منعقد کرنے کا اعلان  کیا گیا۔

تمام اسیران کو رہا کرنے کا مطالبہ

کورکمیٹی کی جانب سے خواتین اسیران خصوصاً عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی گرفتاری و ریمانڈ کی شدید مذمت  کی گئی اور بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ سمیت تمام قائدین اور کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ  کیا گیا۔

دستور و قانون کی حکمرانی، جمہوریت کی بحالی، عوامی مینڈیٹ کے احترام اور حقیقی آزادی کے حصول تک بانی چیئرمین کی قیادت میں تحریک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ  کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟