پاک امریکا وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 5 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکریٹری آف اسٹیٹ انتونی جے بلنکن نے جمعے کو وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے فون پر گفتگو کی اور اور سیکیورٹی امور، غزہ کی صورتحال اور افغانستان میں ہونے والی پیشرفت سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں اطراف سے تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے، موسمیاتی تبدیلی، زراعت اور سیکورٹی سمیت دو طرفہ امور دیگر مختلف معاملات زیر بحث آئے۔

علاقائی اہمیت کے مختلف امور جیسے کہ غزہ کی صورتحال، بحیرہ احمر اور افغانستان میں ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دریں اثنا امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستانی وزیر خارجہ ڈار اور سیکریٹری اسٹیٹ بلنکن کی فون پر بات چیت کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ بلنکن نے امریکا اور پاکستان کے درمیان مضبوط شراکت داری کے لیے امریکا کے عزم کا اعادہ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان مضبوط شراکت داری دونوں ممالک کی خوشحالی کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔

ترجمان کے مطابق سیکریٹری بلنکن نے انسداد دہشت گردی، تجارتی اور سرمایہ کاری کی شراکت داری کو وسعت دینے اور خواتین کی اقتصادی سلامتی اور بااختیار بنانے کے سلسلے میں جاری تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp