تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت آج فیصل آباد میں کس کس سے ملاقات کرے گی؟

بدھ 15 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئین کی بالادستی کے لیے آغاز کردہ اپوزیشن اتحاد پر مبنی احتجاجی تحریک کا رخ فیصل آباد کی جانب گامزن ہے، تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کا وفد ملک گیر پُرامن تحریک کے تناظر میں آج ایک روزہ دورے پر فیصل آباد پہنچے گا۔

وفد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی و رہنما تحریک انصاف اسد قیصر اور سردار لطیف کھوسہ شامل ہیں۔ سنی اتحاد کونسل کے صدر صاحبزادہ حامد رضا اور ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ حسین یوسفزئی بھی وفد کا حصہ ہیں۔

بی این پی کے رہنما ساجد ترین بھی وفد کے ہمراہ فیصل آباد جائیں گے، تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کا وفد فیصل آباد میں ایک روزہ دورہ کے دوران ملک گیر احتجاجی تحریک کے حوالے سے اہم تقاریب میں شرکت کرے گا۔

وفد کے اراکین آئین کی بالادستی کے تحریک کے تناظر میں فیصل آباد کی مقامی قیادت اور اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقات کریں گے، وفد میں شامل قائدین دورے کے دوران فیصل آباد بار ایسوسی ایشن کے ممبران سے خطاب کریں گے۔

تحریک کی قیادت کسانوں کے وفود سے ملاقاتیں کرے گی، بعد ازاں فیصل آباد پریس کلب کے ممبران سمیت سینئر صحافیوں اور سینئر وکلا کیساتھ ملاقات کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم