اشیاء کے بدلے اشیاء کاحصول،وفاقی حکومت نے ’بارٹرسسٹم اسکیم‘ متعارف کرادی

جمعہ 17 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر کامرس سید نوید قمر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو سہارا دینے کے لیے بارٹر سسٹم اسکیم کو متعارف کردیا گیا ہے اور اس  سے تجارتی خسارے کو قابو کرنے کی کوشش کریں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کامرس کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ بارٹر سسٹم کے تحت تجارت کررہا ہے اور اس پالیسی کو کابینہ سے منظور کر لیاگیا ہے جبکہ ہم آئندہ دنوں میں افریقہ ،سینٹرل ایشیا اور چائنا سے بارٹر سسٹم پر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بارٹر سسٹم کے تحت اشیا کے بدلے مشینری حاصل کرنے کا خواہشمند ہے اور پاکستان کو یورپی یونین جی ایس پی پلس پروگرام میں دو سال کی توسیع مل جائے گی اور ہم اس پروگرام کو ٹیکس فری کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

پاکستان کو چین اور امریکادونوں کی ضرورت ہے،وفاقی وزیرکامرس

نوید قمر کا کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام سے پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے اور اس وقت پاکستان کو چین اور امریکا دونوں کی ضرورت ہے۔ہمارے جی سی سی ممالک سے فری ٹریڈ پالیسی پر مذاکرات جاری ہیں۔

پاک بھارت تجارت سے متعلق پالیسی پر وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ تجارت کے خواہشمند ہیں مگر مودی سرکار کی پالیسی پاکستان مخالف ہے اور ایسے میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو پروان چڑھانا ناممکن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp