پاک چین دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ

ہفتہ 6 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے دوران عمومی اضافے کا رحجان دیکھنے میں آیا ہے، مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں چین کو پاکستان کی اشیا اور خدمات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 42.02 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک اور پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں چین کو اشیا اور خدمات کی برآمدات سے ملک کو 1.895 ارب ڈالر کا زرِ مبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 42 فیصد زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین کو اشیا اور خدمات کی برآمدات سے ملک کو 1334.804 ملین ڈالر کا زرِ مبادلہ حاصل ہوا تھا۔ فروری میں چین کو اشیا اور خدمات کی برآمدات کا حجم 169.041 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20.60 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین کو اشیا اور خدمات کی برآمدات سے ملک کو 140.16 ملین ڈالر کا زرِ مبادلہ حاصل ہوا تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں چین سے درآمدات پر 8.105 ارب ڈالر کا زرِ مبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 14.72 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین سے درآمدات پر 7.065 ارب ڈالر کا زرِ مبادلہ خرچ ہوا تھا۔ فروری میں چین سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 90.63 فیصد کی نمو ہوئی۔ فروری 2024 میں چین سے درآمدات پر 1.146 ارب ڈالر کا زرِ مبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 601.18 ملین ڈالر تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp