گلگت کے علاقے دنیور میں بننے والی جلیبی میں ایسا خاص کیا ہے کہ لوگ دور دراز سے کھانے آتے ہیں؟

اتوار 7 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کا شمالی علاقہ گلگت جہاں اپنی خوبصورتی کی وجہ سے مشہور ہے وہیں یہاں کھانے پینے کی خالص اشیا بھی ملتی ہیں۔

گلگت کے علاقے دنیور میں جلیبی بنانے والے شبیر کا کاروبار بہت پرانا ہے، جس کی وجہ سے گلگت بلتستان کا ہر شخص انہیں جانتا ہے۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شبیر جلیبی والے نے کہاکہ گلگت بلتستان بھر کے لوگ مجھے جانتے ہیں اور مجھے اپنی دکان پر بورڈ لگانے کی بھی ضرورت پیش نہیں آئی۔

انہوں نے کہاکہ میرے پاس ہر سیزن میں ہی رش ہوتا ہے، خصوصاً سردیوں میں تو بیٹھنے کی جگہ بھی نہیں ملتی۔

انہوں نے کہاکہ یہاں پر دور دراز سے بھی لوگ جلیبی کھانے آتے ہیں، رمضان المبارک میں لوگ آرڈر دے کر چلے جاتے ہیں اور پھر وقت پر آکر لے جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp