قومی کرکٹ ٹیم کا فزیکل ٹریننگ کیمپ ختم، اعظم خان توجہ کا مرکز رہے

اتوار 7 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فزیکل ٹریننگ آرمی اسکول کاکول میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی فزیکل اور ذہنی تربیت کا ’ بوٹ ‘ کیمپ ختم ہوگیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا یہ کیمپ 10 روز تک جاری رہا، جس میں تمام کھلاڑیوں کو سخت ذہنی اور جسمانی تربیتی مشقیں کروائی گئیں۔

اس تربیتی کیمپ کے دوران کرکٹرز کو اپنے ساتھی کھلاڑی کو کاندھے پر اٹھاکر دوڑایا گیا اس ان سے اسپرنٹ بھی لگوائی گئیں۔ قومی کرکٹرز نے اس ’بوٹ‘  کیمپ کے دوران دیواریں پھلانگنے اور پہاڑی پر چڑنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔

کاکول تربیتی کمیپ کے دوران سب سے زیاد مشکلات پاکستان کے نوجوان کرکٹر اور وکٹ کیپر اعظم خان کو پیش آئیں، جن کا وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ انسٹکٹرز اور اپنے ساتھی کھلاڑیوں کی توجہ کا مرکز رہے۔

اعظم خان نے رسہ کشی کے مقابلے میں بھی زور آزمائی کی اور پہاڑوں پر چڑنے کی مشقیں بھی کیں جہاں ان کے ساتھی کرکٹرز انتظار ہی کرتے رہ جاتے۔اعظم خان کو ٹاسک مکمل کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں کی داد بھی ملتی رہی ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

اسرائیل نے 30 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کردیں، بعض پر تشدد کے واضح آثار

سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

نایاب وولف اسپائیڈر 40 سال بعد دوبارہ برطانیہ میں دریافت

پی ٹی آئی کی حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟