سائیکلنگ اور جاگنگ مثانے (پروسٹیٹ) کے کیسنر سے بچنے کے لیے مفید قرار

اتوار 7 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سویڈش اسکول آف اسپورٹس اینڈ ہیلتھ سائنسز کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ سائیکلنگ اور جاگنگ سے مردوں میں مثانے کے کینسر (پروسٹیٹ کینسر) کا خطرہ کم ہوسکتا ہے، کارڈیویسکیولر سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے سائیکلنگ، جاگنگ اور سوئمنگ بہت فائدہ مند ہے۔

سویڈش اسکول آف سپورٹ اینڈ ہیلتھ سائنسز کے شعبہ صحت میں کی جانے والی تحقیق میں شامل ڈاکٹر بولم نے کہا ہے کہ پروسٹیٹ کینسر سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ مرد اپنے کارڈیویسکیولر سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے نسبتاً سخت ورزش کریں اور اس سلسلے میں سائیکلنگ، جاگنگ اور سوئمنگ بہت مفید ثابت ہوتی ہیں۔

تحقیق کے دوران 57 ہزار سے زائد مردوں کے اعدادوشمار کا تجزیہ کیا گیا۔ اس دوران ان کے سالانہ کارڈیورسپائٹری فٹنس ٹیسٹ، جسمانی سرگرمی کی سطحوں، بی ایم آئی، ان کے طرز زندگی اور عمومی صحت کا جائزہ لیا گیا۔

7 سال کے عرصے کے دوران تحقیق کے 57 ہزار شرکا میں سے 592 مردوں میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی جن میں سے 46 انتقال کرگئے۔ تحقیق کے دوران جن مردوں کی فٹنس میں 3 فیصد بہتری آئی ان میں پروسٹیٹ کینسر لاحق ہونے کا خطرہ 35 فیصد کم ہوگیا۔

محققین کے مطابق پروسٹیٹ کینسر کے خطرے سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ مرد حضرات دل اور نظام دوران خون کو صحت مند رکھنے والی ورزشوں کو معمول بنائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

سیول کی کچی آبادی میں ہولناک آتشزدگی، 300 فائر فائٹرز متحرک

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘