نوجوانوں کو منشیات سے بچانا ہمارا عزم ہے، پیچھے نہیں ہٹیں گے، مریم نوازشریف

اتوار 7 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ویژن ’ڈرگ فری پنجاب‘۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر منشیات استعمال اور بیچنے والوں کی خلاف مہم تیز کردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں 17 روز میں 10 ہزار سے زائد چھاپے مارے گئے۔ 4713 ملزم گرفتار اور 4941 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ نوجوانوں کو منشیات سے بچانا ہمارا عزم ہے اور پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

مزید پڑھیں

وزیراعلیٰ آفس سے جاری بیان کے مطابق انسدادِ منشیات مہم کے دوران 3398 کلو چرس اور 20کلو افیون برآمد ہوئی۔ ساڑھے 17 کلو خطرناک ترین نشہ آئس بھی برآمد کی گئی۔ انسداد منشیات مہم کے دوران 42 ہزار لیٹر سے زائد شراب بھی پکڑ ی گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں پولیس اور دیگر اداروں کے 427 چھاپے مارے اور 139 گرفتاریاں اور 173 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ ایک ہی روز میں 102 کلو چرس کے علاوہ آئس اور ہیروئن بھی برآمد ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp