ایم پی اے ہو، ایم این اے ہو، یا چیف منسٹر، قانون سے بڑا کوئی نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

منگل 26 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گزشتہ دنوں لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں پولیس چینکنگ کے دوران رکن پنجابی اسمبلی کی جانب سے نارواسلوک کا نشانہ بننے والے ٹرینی سب انسپکٹر یاسرنصیب ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے  ایم پی اے کے نارواسلوک پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ میں اس واقعے پر شرمندہ ہوں۔

ٹرینی سب انسپکٹر یاسرنصیب سے ملاقات کے موقع پر  سی سی پی او لاہور بھی موجود تھے۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹرینی سب انسپکٹر سے واقعہ کا مکمل پس منظر معلوم کیا۔ جس کے بعد انہیں ہدایت کی کہ آئندہ آپ نے اپنی ڈیوٹی کرنی ہے،آپ نے کسی سے نہیں ڈرنا۔

مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ذمہ داری پوری کرنے پر کبھی کسی سے معافی نہیں مانگنی۔ آپ کا کام یہی ہے اور آپ نے  اپنا کام اچھے طریقے سے کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایم پی اے ہو، ایم این اے ہو، یا چیف منسٹر ہو، قانون سے بڑا کوئی نہیں۔ آپ نے بالکل ٹھیک کیا، اس بات پر دل چھوٹا نہ کریں۔

ایم پی اے کو شوکاز نوٹس دیا ہے

اس موقع پر مریم نواز نے آگاہ کیا کہ انہوں نے متعلقہ ایم پی اے کو شوکاز نوٹس دیا ہے، آپ ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹرینی سب انسپکٹر یاسر نصیب کی ٹرانسفر کے بارے میں سی سی پی او سے استفسار کیا اور انہیں ہدایت کی کہ اس قسم کا کوئی واقعہ ہو تو مجھ سے پوچھے بغیر کوئی ایکشن نہیں لینا۔

ہم سب کو قانون کا زیادہ احترام کرنا چاہیے

ان کا کہنا تھا کہ ایم پی اے کو شکایت تھی تو اسے میرے پاس آنا چاہیے تھا، انکوائری کے بعد ہم ایکشن لیتے۔کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں۔ ہم سب کو قانون کا زیادہ احترام کرنا چاہیے تاکہ باقی لوگوں کے لئے مثال بنیں۔

آخر میں وزیراعلیٰ نے یاسرنصیب کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہں تلقین کی کہ آپ نے اپنی ڈیوٹی اسی طرح کرنی ہے، کسی کوتنگ نہیں کرنا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp