امریکا، روس اور بیلا روس کا خلائی مشن کامیابی کے ساتھ زمین پر پہنچ گیا

اتوار 7 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی خلائی ادارے ناسا کا ایک خلاباز، روسی خلاباز اور بیلاروس کی پہلی خلا باز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر سفر کرنے کے بعد بحفاظت زمین پر پہنچ گئے۔

ماسکو کے سوزز ایم ایس 24 نامی خلائی جہاز قازقستان کے شہر ژیزکازگان کے قریب اترا۔ ایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ ‘جہاز کی ڈی آربیٹ اور اس کی زمین پر لینڈنگ معمول کے مطابق ہوئی۔‘

روسی خلا باز اولیگ نووٹسکی اور بیلاروس کی پہلی خلاباز مارینا واسیلیوسکیا نے مدار میں 14 دن گزارے جبکہ امریکی خلا باز لورال او ہارا نے 204 دن کا مشن مکمل کیا۔ واسیلیوسکیا اور او ہارا کے لیے یہ خلائی اسٹیشن میں ان کا پہلا دور ہ تھا۔

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے ایک بیان میں عملے کو ان کے مشن سے بحفاظت واپسی پر مبارکباد دی۔

خلائی جہاز نے 23 مارچ کو قازقستان کی بائیکونور خلائی بندرگاہ سے اڑان بھری تھی کیونکہ لانچ سے قبل کی تیاریوں میں تاخیر ہوئی تھی جو روس کے خلائی پروگرام کے لیے ایک عارضی لیکن بڑا دھچکا تھا جو مالی مسائل، اسکینڈل، بدعنوانی اور ناکامی سے تابیر ہوا۔

واضح رہے کہ فروری 2022 میں شروع ہونے والے یوکرین پر روس کے حملے اور اس کے بعد بین الاقوامی پابندیوں کی وجہ سے روس اور مغربی خلائی تعاون متاثر ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

این ڈی ایم اے کی 27ویں امدادی کھیپ فلسطین روانہ، 100 ٹن سامان بھیجا گیا

یورپی پارلیمنٹ کی منظوری، سعودی عرب اور یورپی یونین کے تعلقات میں نئی شراکت داری کی راہ ہموار

شدید دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت، ملک بھر میں اسموگ الرٹ جاری

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے دائرہ اختیار میں توسیع، جنوبی پنجاب کے اضلاع بھی شامل

علامہ اقبال کے مجسمے کی تضحیک اور توہین، افسوسناک واقعے کی ویڈیو وائرل

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں

سقوط ڈھاکہ: جاوید ہاشمی جھوٹ بول رہے ہیں