نشانہ بازی کے لیے آپ نے تیراندازی، بندوق یا غلیل کا کھیل تو دیکھا ہوگا لیکن کلہاڑے سے لکڑی پر موجود نشان کا نشانہ لینا شاید پہلی بار سن رہے ہوں گے۔
کلہاڑے سے نشانہ بازی (ایکس تھروئنگ) کا کھیل کینیڈا، امریکا اور چند یورپین ممالک میں پچھلی 2 دہائیوں میں زیادہ مقبول ہوا ہے۔ جہاں اس کھیل میں نشانے اور کلائی کی مہارت درکار ہوتی ہے وہیں کھیلنے والوں کو اپنی حفاظت کا بھی پورا خیال رکھنا ہوتا ہے۔
امریکا پلٹ پاکستانی نوجوان نے اب اسے راولپنڈی کے علاقے لالکڑتی میں متعارف کرایا ہے۔
اس کھیل میں مقابلہ کیسے ہوتا ہے، اور فلائنگ ایکس کے نام سے قائم اس اسپورٹس سینٹر میں کھیلنے والوں کی حفاظت کا بندوبست کیسے کیا جاتا ہے؟ دیکھیے ہماری ڈیجیٹل رپورٹ میں