جعلی خبریں پھیلانے کا الزام، ایلون مسک دھر لیے گئے

پیر 8 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برازیل کی سپریم کورٹ کے ایک جج نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ‘ایکس’ کے مالک ایلون مسک کو جعلی خبروں کے پھیلاؤ کے حوالے سے جاری تحقیقات میں شامل کرلیا ہے اور عدالتی احکامات میں مبینہ رکاوٹ ڈالنے پر اتوار کے روز ان کے خلاف ایک الگ تفتیش کا حکم دے دیا ہے۔

اپنے فیصلے میں جسٹس الیگزینڈر ڈی موریس نے لکھا کہ ایلون مسک نے ہفتے کے روز سپریم کورٹ کے اقدامات کے بارے میں عوامی سطح پر ‘غلط معلومات پر مبنی مہم’ چلانا شروع کی اور اسے اگلے دن بھی جاری رکھا، ایلون مسک نے اس دوران خاص طور پر تبصرے کیے کہ ان کی سوشل میڈیا کمپنی ’ایکس‘ بعض اکاؤنٹس بلاک کرنے کے عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں کرے گی۔

جج ڈی موریس نے مزید لکھا، ‘برازیل کے انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا، جرم کی ترغیب دینا، عدالتی احکامات کی نافرمانی اور اپنے پلیٹ فارم کی جانب سے مستقبل میں تعاون نہ کرنے کی دھمکی دینا وہ حقائق ہیں جن سے برازیل کی خودمختاری کی توہین ہوتی ہے۔’

فیصلے کے متن کے مطابق، ڈیجیٹل ملیشیا کے نام سے مشہور نیٹ ورک کے خلاف جاری تحقیقات میں ایلون مسک سے بھی تفتیش کی جائے گی۔

اس نیٹ ورک پر ‘ایکس’ کے ذریعے سپریم کورٹ کے ججوں کے خلاف توہین آمیز، جعلی خبریں اور دھمکیاں پھیلانے کے الزامات ہیں۔ نئی تحقیقات میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ آیا مسک جان بوجھ کر ‘ایکس’ کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال ہونے دے رہے تھے اور کیا وہ اس مجرمانہ فعل میں شریک تھے یا نہیں۔

ایلون مسک نے برازیل کی سپریم کورٹ کے جج کے احکامات پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ اس سے قبل انہوں نے ہفتے کو ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ ایکس بلاک کیے گئے اکاؤنٹس پر عائد تمام پابندیاں ہٹا دے گا۔ انہوں نے عندیہ ظاہر کیا تھا کہ اس اقدام سے برازیل میں انہیں نقصان ہوسکتا ہے اور ایکس کا آفس بند بھی ہوسکتا ہے۔ مسک نے برزایل کے شہریوں کو وی پی این استعمال کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ اصول منافع سے زیادہ ضروری ہیں۔

واضح رہے کہ جج ڈی موریس کے فیصلے سے اتفاق کرنے والے برازیلی شہریوں نے کہا ہے کہ ان کا فیصلہ اگرچہ غیرمعمولی ہے لیکن قانونی طور پر یہ ایک درست فیصلہ ہے کہ سوشل میڈیا کو جعلی خبروں سے پاک کیا جائے اور برازیل کی جمہوریت کو لاحق خطرات کو دور کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب نے شَیبہ آئل فیلڈ کی جانب بڑھنے والے 9 ڈرونز تباہ کردیے

برطانیہ میں مسلمانوں سے متعلق آدھی خبروں میں تعصب اور منفی رویہ موجود ہونے کا انکشاف

کفایت شعاری کے اعلانات کھوکھلے، عوام پر مسلسل بوجھ ڈالا جا رہا ہے، پاکستان تحریک انصاف

ایران جنگ کے اثرات: بلوچستان میں ایرانی پیٹرول کی قیمت بھی 300 روپے لیٹر تک جا پہنچی

‘فلائٹ کا ریفنڈ تو مل جائے گا، مگر باقی اخراجات کا کیا ہوگا’، فضائی بحران کے باعث پاکستانیوں کو مالی نقصانات

ویڈیو

لاہور میں ملک کی پہلی سمارٹ روڈ روٹ 47 کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟