ایف بی آر افسران میڈیا اور سوشل میڈیا سے دور رہنے پر مجبور کیوں؟

پیر 8 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا نے دنیا بھر میں جہاں عام سماجی رویوں کو متاثر کیا ہے وہیں اس کے ذریعے پھیلنے والی فیک نیوز کئی ملکوں میں سرکاری امور پر اثر انداز ہو رہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ امریکا اور یورپ کے کئی ممالک نے اپنے سرکاری عملے پر سوشل میڈیا کے متعدد پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔ اب ایسا ہی کچھ پاکستان میں بھی دیکھنے میں آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو افسران میڈیا سے بات چیت اور ملاقات نہیں کرسکتے۔

حکم نامے کے مطابق ترجمان ایف بی آر صرف میڈیا کے سوالات کا جواب دے سکتے ہیں۔

ایف بی آر کے حکم نامے میں افسران کو سوشل میڈیا کے استعمال سے بھی روک دیا گیا۔ حکم نامے کے مطابق ایف بی آر افسران ذاتی حیثیت سے سوشل میڈیا استعمال نہیں کرسکتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp