خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کی انتخابی مہم پر فائرنگ ایک شخص جاں بحق، 3زخمی

پیر 8 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ امیدوار کی انتخابی مہم پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے، سیاسی امیدوار محفوظ رہے۔

پولیس نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے حمایت یافتہ امیدوار گل ظفر خان نے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ناواگئی بازار میں انتخابی ریلی نکالی تھی جس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے فوراً بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی امداد کے بعد ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر اسپتال خار منتقل کر دیا۔

جہاں ڈاکٹروں نے ایک زخمی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے، جس کی شناخت حبیب اللہ کے نام سے ہوئی جس کی عمر 18 سال تھی، جبکہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔ تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp