پاکستانی اداکار جنہوں نے عاشقی 2، رام لیلا اور پی کے میں کردار ادا کرنے سے انکار کر دیا

منگل 9 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 فلموں اور ڈراموں کے ذریعے اپنی پہچان بنانے والے نامور نوجوان اداکار، ماڈل و گلوکارعمران عباس نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پیشکش کے باوجود عاشقی 2 جیسی بڑی فلم چھوڑ دی۔

عمران عباس جنہوں نے مختلف ٹی وی شوز، ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے باعث نام کمایا حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے نجی زندگی کے علاوہ پیشہ وارانہ کیرئیر پر بھی بات کی۔

شو کے دوران اپنے کیریئر پر بات کرتے ہوئے اداکار عمران عباس نے انکشاف کیا کہ اُنہیں بھارتی فلم عاشقی 2، رام لیلا، فلم پی کے میں سرفراز کا کردار، فلم ’گزارش‘ میں آدیتیہ رائے کپور کا کردار اور جَلد ہی نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی سیریز ’ہیرا منڈی‘ کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے ان فلموں میں آفر ہونے کے باوجود کام نہیں کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by lollywoodspace (@lollywoodspace)

عمران عباس کا کہنا تھا کہ اب لوگ احساس دلاتے ہیں کہ اتنی بڑی فلمیں چھوڑ کر کیسی فلموں میں کام کرلیا۔ اداکار کا مزید کہنا تھا کہ وہ ان فلموں میں کام نہ کر کے پچھتاوے کا شکار نہیں ہوئے اور نہ لوگوں کے احساس دلانے پر وہ پریشان ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جرمنی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری، دونوں ملکوں کے درمیان اہم معاہدہ طے پاگیا

کیا پاکستان کے مسائل کا واحد حل ٹیکنوکریٹس ہیں، ماضی میں ٹیکنوکریسی کیوں ناکام رہی؟

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے ذمہ دار وہ خود ہیں، ترجمان حکومت سندھ مصطفیٰ بلوچ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘