آنکھوں سے آنکھیں نہ ملیں تو کیا، دل ملنا ضروری ہیں

منگل 9 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یہ شادی شدہ جوڑا ایک دوسرے سے حقیقت میں آنکھیں نہیں ملا سکتا کیونکہ ان دونوں کے قد میں تقریباً 3 فٹ کا فرق ہے، لیکن ان دونوں کی شادی سے ایک بات تو واضح ہوچکی ہے کہ اس فرق کے باوجود یہ دونوں ایک دوسرے کے لیے ہی بنے ہیں۔

امریکا کی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والے لیری میکڈونل اور جیسیکا برنس میکڈونل نے ایک دوسرے سے قد میں 86.36 سینٹی میٹر (2 فٹ 9 انچ) کا فرق ہونے کے باوجود شادی کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

مغربی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جیسیکا کا قد 177.8 سینٹی میٹر (5 فٹ 10 انچ) ہے جبکہ لیری میکڈونل کا قد 91.44 سینٹی میٹر (3 فٹ) ہے۔ حال ہی میں، اس جوڑے نے ایک اطالوی ٹی وی سیریز میں شرکت کی اور وہاں شائقین کو اپنی لو اسٹوری کے بارے میں بتایا۔

اس لو اسٹوری کے مطابق، یہ محبت اس وقت پروان چحری جب لیری کی عمر 42 اور جیسیکا 40 برس کی تھیں۔ جیسیکا نے اس حوالے سے بتایا کہ ہم دونوں بچپن سے ہی دوستوں کے ایک گروپ میں شامل تھے، جب ہم بڑے ہوئے تو ہم دونوں میں قربت بھی بڑھنے لگی۔

جیسیکا نے مزید بتایا کہ بعد میں لیری ان کے گھر کے قریب ایک دوست کے ساتھ رہنے لگے، جس کے بعد ان دونوں کی اکثر ملاقاتیں ہونے لگیں۔ اس وقت جیسیکا کا ایک بوائے فرینڈ تھا لیکن بعد میں لیری اور جیسیکا کے درمیان محبت بڑھنے لگی اور پھر ایک دن ان دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔

لیری کا کہنا ہے کہ جیسیکا ان کے لیے بہت خاص ہیں، وہ میری ہر بات اور میرے فضول کے چٹکلوں پر ہنستی رہتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 2006 کے موسم گرما میں جیسیکا سے ملنا شروع کیا اور اسی برس دسمبر میں ان دونوں کی شادی ہوگئی۔ ان دونوں کے 4 بچے ہیں جن میں سب سے بڑی بیٹی کی عمر 16 برس اور سب سے چھوٹے بچے کی عمر ایک سال ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ