دنیا کے سب سے لمبے آدمی کی سب سے چھوٹی خاتون سے ملاقات

جمعہ 23 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اہرام مصر کے سامنے فوٹو شوٹ سے وائرل ہونے والے دنیا کے سب سے لمبے آدمی ترکیہ کے سلطان کوسین اور دنیا کی سب سے چھوٹی خاتون بھارت کی جیوتی امگے 6 سال بعد دوبارہ اکھٹے نظر آئے ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ترکیہ کے سلطان کوسین کو 8 فٹ 3 انچ قد کی بدولت 2009 میں دنیا کا سب سے بلند قامت انسان قرار دیا گیا تھا۔ تازہ اطلاعات کے مطابق سلطان کوسین اور 2 فٹ لمبی جیوتی امگے کی یہ حیرت انگیز جوڑی نے گزشتہ دنوں کیلیفورنیا کے شہر ارون میں ملاقات کی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

سلطان کوسین اور جیوتی امگے کی قامت میں 6 فٹ کا فرق ہے۔ سلطان کوسین کو 2009 میں ’سب سے طویل القامت آدمی‘ جبکہ جیوتی امگے نے 2011 میں ’سب سے چھوٹی خاتون‘ ہونے پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

41 سالہ کوسین اور 30 سالہ امگے اس سے قبل 2018 میں مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک فوٹو شوٹ کے دوران ملے تھے جہاں انہوں نے سیاحت کی انڈسٹری کے فروغ کے لیے اہرامِ مصر کے سامنے پوز دیا تھا۔

طبی ماہرین کے مطابق دونوں کے قد ان کی طبی حالت کی وجہ سے ایسے ہیں، جیوتی امگے کو بونے پن کی بیماری لاحق ہے جبکہ کوسین 10 سال کی عمر میں ایک ایسے ٹیومر کا شکار ہوگیا تھا جو اس کی قامت میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp