ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس میں معطلی کی شکایات

منگل 9 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں منگل کی صبح انٹرنیٹ کی سروسز معطل ہوئیں جس کے بعد اب چند علاقوں میں سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ لیکن تا حال انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کی  کوئی خاص وجہ سامنے نہیں آ سکی۔

ذرائع ٹیلی کام آپریٹرز کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ میں خلل بظاہر اندرونی معاملہ ہے۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ معطلی اور بحالی کی ذمہ داری پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور ٹیلی کام آپریٹرز کی ہوتی ہے۔

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ میں خلل کی ایک وجہ سب میرین کیبل کا متاثر ہونا بھی ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp