بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت گائے کا گوشت کھانے سے انکار پر کیوں مجبور؟

منگل 9 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے والے مایہ ناز بھارتی اداکار کنگنا رناوت کو گائے کا گوشت کھانے سے انکار کرنے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔

تاہم بی جے پی کی ببانگ دہل حمایتی کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ ان کے مخالفین کے دعوے شرمناک اور بے بنیاد افواہوں پر مبنی ہیں۔

ایوارڈ یافتہ بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے، جو ہندوستان کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں سے کچھ میں کام کرچکی ہیں، ایک اپوزیشن سیاستدان کی جانب سے اداکارہ پر پہلے گائے کا گوشت کھانے کا الزام عائد کرنے پر اس رد عمل کا مظاہرہ کیا۔

https://x.com/KanganaTeam/status/1777189686370512928

تاہم کنگنا رناوت کے تردیدی بیان سے قطع نظر کئی سوشل میڈیا صارفین نے اس اپوزیشن رکن کے دعوے کے ثبوت کے طور پر فلم ایمرجینسی اندرا گاندھی اداکارہ کے اکاؤنٹ سے پرانی پوسٹس کی اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں۔

بھارت میں گائے کے گوشت کھانے کا معاملہ انتہائی حساس ہے کیونکہ گائے کو ہندو اکثریت کے نزدیک مقدس مانا جاتا ہے، بی جے پی کے کچھ سیاستدانوں نے گائے کے ذبیحہ پر پابندی لگانے پر زور دیا ہے۔

یہ الزام کنگنا رناوت کے لیے ممکنہ طور پر نقصان دہ ہوسکتا ہے، جو آنے والے ہفتوں میں شمالی ریاست ہماچل پردیش میں بی جے پی کے امیدوار کے طور پر سیاست میں اپنی باضابطہ شمولیت کا آغاز کرنیوالی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر 37 سالہ اداکارہ نےپوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ گائے کا گوشت یا کسی اور قسم کا سرخ گوشت نہیں کھاتیں، انہوں نے اپنی پوسٹ پر ’جے شری رام‘ کے ساتھ دستخط کیے جو کہ ہندو عقیدے کا اعلان ہے۔

’یہ شرمناک ہے کہ میرے بارے میں مکمل طور پر بے بنیاد افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، میں یوگا اور آیورویدک طرز زندگی کی وکالت کرتی رہی ہوں، اب کئی دہائیوں تک اس طرح کے ہتھکنڈے میرے امیج کو خراب کرسکیں گے۔‘

کنگنا رناوت کے مطابق ان کے لوگ انہیں اچھی طرح سمجھتے ہیں، اور وہ انہیں ایک قابل فخر ہندو کے طور پر ہی جانتے بھی ہیں، کوئی بھی چیز انہیں کبھی گمراہ نہیں کر سکتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp