10 سے 15 اپریل تک ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

منگل 9 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق 10 تا 15 اپریل 2024 تک ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ متوقع ہے۔

پیشگوئی کے مطابق خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور پنجاب میں 10 تا 15 اپریل جبکہ بلوچستان میں 12 تا 14 اپریل اور سندھ میں 13 تا 14 اپریل کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

13 تا 15 اپریل کے دوران موسلادھار بارش کے باعث مقامی ندی نالوں دیر، سوات، چترال، کوہستان، مانسہرہ اور دریائے قابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

موسم کے ممکنہ شدید سلسلے کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کر دی ہیں اور تمام پی ڈی ایم ایز اور دیگر انتظامی اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

13 تا 15 اپریل کے دوران تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات،کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

کہا گیا ہے کہ کاشتکار حضرات اپنی فصلوں خصوصاً گندم کی کٹائی کے علاقوں میں موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے معمولات تشکیل دیں اور سیاح حضرات پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ سفر ضروری ہو تو موسمی صورتحال سے آگاہی رکھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک پاکستانیوں کے روزگار، فلاحی مسائل اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز کی کارکردگی کا جائزہ

پاکستان نے 2 سال کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھال لی

دہشتگرد وادی تیراہ میں موجود، کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائےگی، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ

یونان میں دنیا کے قدیم ترین لکڑی کے اوزار دریافت، لاکھوں سال محفوظ رہنے پر سائنسدان حیران

بلوچستان حکومت کا بڑا انتظامی فیصلہ، محکمہ مذہبی امور تحلیل کرنے کی منظوری

ویڈیو

پروپیگنڈا ناکام، منہ توڑ جواب میں ہوش اڑا دینے والے ثبوت آگئے

22 لاکھ کی گاڑی کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ، پشاور میں نیا کارنامہ

گوادر: چائے کی خوشبو میں لپٹی خواتین کی خود مختاری، 3 پڑھی لکھی سہیلیوں کا کارنامہ

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟