طوفانی بارشوں سے 7 افراد جاں بحق، 9 زخمی ہوئے، ریسکیو خیبرپختونخوا

ہفتہ 30 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز کی بارش کے باعث 7 افراد جانبحق اور 9 افراد زخمی ہوئے، ریسکیو1122 کے مطابق مختلف حادثات میں جانبحق ہونے والے 4 افراد کی عمریں 10 سال سے بھی کم ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو ڈاکٹر خطیر احمد نے بارش کے باعث ہونے والے نقصانات کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے 7 افراد کے جاں بحق اور 9 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ چھتیں گرنے کے واقعات پشاور، نوشہرہ، شانگلہ، بنوں اور باجوڑ میں پیش آئے ہیں، مختلف حادثات میں جانبحق ہونے والے 4 افراد کی عمریں 10 سال سے بھی کم ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو کے مطابق مختلف اضلاع میں کچی چھتیں و دیواریں گرنے سے جزوی نقصانات بھی ہوئے ہیں، ریسکیو کی میڈیکل و ڈیزاسٹر ٹیموں نے ریسکیو آپریشنز میں حصہ بھی لیا۔

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو1122 کے خیبر پختونخوا کے تمام کنٹرول روم مکمل فعال ہیں، ریسکیو کے ٹال فری نمبر 1122 پر کال کرکے خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں