حقیقی آزادی قوم کا مقدر ہے، عیدالفطر پر عمران خان کا خصوصی پیغام

بدھ 10 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متعدد مقدمات کا سامنا کرنے والے اڈیالہ جیل میں قید بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے  عیدالفطر کے موقع پر جیل سے قوم کے نام خصوصی پیغام  میں کہا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں خصوصاً اپنی پوری قوم کو ماہِ صیّام کی تکمیل اور عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقتدار پر ناجائز قابض گروہ پاکستان کو دستور و قانون اور اخلاق و اقدار ہی سے نہیں، بلکہ بنیادی اسلامی تعلیمات سے یکسر محروم کرتے ہوئے آمریت، لاقانونیت اور فرعونیت کو ملک پرمسلط کیے ہوئے ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ظلم سے خوفزدہ ہو کر ظالم سے سمجھوتہ کرنے کی بجائے ہمیں قادر و عادل رب کے وعدہ انصاف پر بھروسہ رکھتے ہوئے ظالم کے سامنے کلمہ حق کہہ کے جہاد کی افضل ترین قسم کو اپنانا ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی کے حصول کی راہ میں جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے معصوم شہریوں/کارکنوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ حقیقی آزادی قوم کا مقدر ہے، اسے جبر و فسطائیت اور سازش و شرانگیزی کے کسی خفیہ و اعلانیہ حربے سے زیادہ دیر تک ٹالا نہیں جاسکتا۔

عیدالفطر کے بابرکت موقع پر ربّ العزّت سے پاکستان کی سلامتی اور سالمیت کی دعا کرتے اور ریاستی و غیرریاستی عناصر پر مشتمل مجرموں کے کنسورشیم کیخلاف صبر، استقامت، نصرت اور کامیابی مانگتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل