عمران خان کی براہِ راست ملاقاتوں کا سلسلہ ختم، درمیان میں شیشے کی دیوار حائل

منگل 16 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج عمران خان سے جیل میں ہماری ملاقات ہوئی ہے مگر جیل حکام نے ملاقات کے موقع پر درمیان میں شیشہ حائل کیا ہوا تھا۔

شیر افضل مروت اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک ملک میں دو قانون نہیں چل سکتے، جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران درمیان میں شیشہ حائل کرکے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے شیر افضل مروت کو ہدایت کی ہے کہ اس معاملے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ ہم ضمنی الیکشن کے لیے تیار ہیں اور ہر حلقے میں جائیں گے، میں اور عمر ایوب پورے پنجاب میں جائیں گے، جبکہ شیر افضل مروت بھی جلسوں میں شرکت کریں گے۔

اس موقع پر شیر افضل مروت نے کہاکہ عمران خان سے ملاقات کے موقع پر ہماری جاسوسی کی گئی اور آج ایک بلب بھی لگایا گیا تھا جس کا مطلب گفتگو کو ریکارڈ کرنا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے پنجاب کی قیادت سے گزارش کی کہ جلد از جلد جلسوں کا پلان دیں اور قیادت سے رابطہ کریں کیونکہ وقت بہت کم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp