کیریئر داؤ پر لگانے والی معروف اداکارہ کو کروڑپتی شخص سے شادی مہنگی پڑگئی

بدھ 10 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکارہ جنہوں نے اپنے کیرئیر میں کئی ایسے کردار ادا کیے جنہیں لوگ آج بھی بھلا نہیں سکے ہیں۔ وہ انیل کپور کے ساتھ کلٹ کلاسک فلم میں نظر آئی تھیں۔ آج انڈسٹری میں انہیں کام نہیں مل رہا ہے۔

وہ اداکارہ جس نے انڈسٹری میں اپنے کام سے لوگوں کے دل جیت کر ایک الگ پہچان بنائی ہے، وہ پوجا بترا ہیں۔ اپنے کیریئر کے عروج پر اداکارہ نے کروڑ پتی بزنس مین سونو اہلووالیا سے شادی کرلی تھی، لیکن اداکارہ کو صرف 9 سال بعد طلاق ہوگئی۔

پوجا طلاق لے کر بھی خبروں میں رہی تھیں۔ شادی کے چند سال بعد 2012 میں دونوں میں طلاق ہوگئی اور  طلاق کی وجہ بچہ تھا، پوجا کے شوہر بچے چاہتے تھے، لیکن وہ ایسا نہیں چاہتی تھیں۔

آج پوجا بترا اپنی خوبصورتی اور فٹنس کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتی ہیں۔ ان کی فٹنس دیکھ کر کوئی بھی ان کی عمر کا اندازہ نہیں لگا سکتا۔ اپنے اداکاری کے کیریئر میں پوجا بترا نے ہندی، تمل اور تیلگو فلموں میں کام کیا، لیکن فلموں سے زیادہ وہ اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے سرخیوں میں رہیں۔

ایک طویل عرصے تک اداکاری کی دنیا سے دور رہنے کے بعد پوجا نے سال 2021 میں او ٹی ٹی کے ذریعے واپسی کی تھی۔ انہوں نے ویب سیریز ’اسکواڈ‘ میں ایک دمدار کردار ادا کیا تھا۔ تجربہ کار اداکار ڈینی ڈینزونگپا کے بیٹے رنجنگ نے اس سیریز میں اپنا آغاز کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟